نصاب تصوف
عارف باللہ ڈاکثرعبدالحئ عارفی قدس سرہ فرما تے ہیں:
حضرت والا رح (حکیم الامت) نے اہل تصوف اور سالکین کے لیے بھی چند کتابوں کا نصاب مقرر فرمایا ہے۔
جس کا پڑھنا اور سمجھنا اور اس کے مطابق عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔
انشاءاللہ اس کے مطالعہ سے سالکین کو نفس و شیطان کے مکائد معلوم ہونگے اور ہر طرح کی بدعات و ضلالت باطنیہ کی ضروری اور تفصیلی معلومات حاصل ہوگی۔
اگر کسی عالم سے سمجھ کر پڑھ لیا جاۓ تو ذیادہ مناسب ہے۔
جس طرح کتابوں کی نمبروار ترتیب دی گئ ہے اسی طرح پڑھنے کی ہدایت ہے۔
1۔ آداب المعاشرت حضرت تھانوی رح
2۔ معمولات خانقاہ
3۔ رحمۃ المتعلمین حصہ اول
4۔ تعلیم الدین باب اول و دوم حضرت تھانوی رح
5۔ التکشف حصہ اول حضرت تھانوی رح
6۔ فروع الایمان حضرت تھانوی رح
7۔ نزہۃ البساتین امام یافعی رح
8۔ وعظ: راحت القلوب حضرت تھانوی رح
9۔ تبلیغ الدین: امام غزالی رح
10۔ جہاد اکبر سیدالطائفہ حضرت حاجی امداداللہ صاحب مہاجرمکی رح
11۔ قصد السبیل حضرت تھانوی رح
12۔ تعلیم الدین بقیہ حضرت تھانوی رح
13۔ التکشف حصہ دوم و سوم حضرت تھانوی رح
14۔ مسائل السلوک حضرت تھانوی رح
15۔ کلید مثنوی دفتر ششم حضرت تھانوی رح
16۔ تربیت السالک حضرت تھانوی رح
17۔عوارف المعارف شیخ سہروردی رح
18۔ الدرالمنضود علامہ شعرانی رح
19۔ آداب العبودیۃ علامہ شعرانی رح
20۔ تنبیہ المفترین
21۔ اکمال الشیم شرح الحکم شیخ عطا اللہ اسکندری رح
22۔ رفع الضیق
23۔ اصول الوصول مولانا عبدالغنی پھولپوری رح
24۔ الابتلاء لاہل الصطفاء
مآثر حکیم الامت رح 328