التجاء بحضرت خیرالوری صلی اللہ علیہ والہ وسلم

روضہ اقدس پر

 

اغثنی یا رسول اللہ انی

لمغبون و قنطنی العظام

اے خدا کے رسول آپ میری فریاد رسی فرمائیے کیونکہ میں نقصان رسیدہ ہوں،

اور بڑے بڑے درباروں سے مایوس ہو کر واپس آیا ہوں

ترحم یا بن امنۃ تراحم

ففی جوبی رضاعی والفطام

اے آمنہ کے لخت جگر! آپ مجھ پر رحم فرماریں،

کیونکہ گناہوں ہی میں میں نے ساری عمر بسر کی ہے

بک استشفعت فی قلی و کثری

بک استشفیت اذ عرض السقام

چھوٹے بڑے تمام کاموں میں میں آپ کی شفاعت کا طالب ہوں،

اور بیماری کی حالت میں آپ ہی سے وفا کی امید کا خواستگار ہوں

ملاذی انت ان ھجم اللیالی

و حین قتالھم انت الحسام

اگر زمانے کے حوادث مجھ پر حملہ کردیں تو آپ ہی میری جاۓ پناہ ہیں،

اور جب دشمن میرے ساتھ مصروف پیکار ہو تو آپ ہی میرے شمشیر براں ہیں

ان استغفرت لی مولای یوما

اکن ممن علی الدین استقامو

میرے مولا اگرمیرے لۓ ایک دن بھی استغفار کردیں

تو میں ان لوگوں میں سے ہو جاؤں جو صراط مستقیم پر ثابت قدم رہتے ہیں

یطیعک مثل عبد کل عضوی

وفی قلبی یدوم لک الغرام

میرا سارا بدن غلاموں کی طرح آپ کہ تابعدار رہے گا

اور میرے دل میں ہمیشہ آپ کی محبت باقی رہے گی

صلی اللہ علیہ والہ وسلم

مناجات مقبول ص237

آمین