عارف باللہ حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا،
‘ہم پر اللہ تعالی نے اپنے حقوق کے بعد والدین کے حقوق واجب فرماۓ ہیں۔
انہوں نے پالا ، پرورش کی، دعائیں کیں، راحت پہنچائی اور جب تک تم بالغ نہیں ہوۓ تمہارے کفیل رہے۔
اور جب تم بالغ ہوۓ تو تم نے ان کی کیا خدمت کی ہوگی؟
دیکھو جتنا سرمایا ہے اپنے زندگی بھر کے اعمال حسنہ کا اور طاعات نافلہ کا سب نذر کر دو اپنے والدین کو،
ان کو بہت بڑا حق ہے، کیونکہ والدین کو اللہ تعالی نے مظہر ربوبیت بنایا ہے۔
اس عمل خیر کا ثواب تمہیں بھی اتنا ملے گا جتنا دے رہے ہو،
بلکہ اس سے بھی زیادہ کیونکہ یہ تمہارا ایثار ہے اور اس کا بہت بڑا ثواب ہے۔
میں تو اپنی ساری عمر کی تمام عبادات و طاعات نافلہ اور اعمال خیر اپنے والدین کی روح پر بخش دیتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ اب بھی حق ادا نہیں ہوا۔ اللہ تعالی اپنی رحمت واسعہ سے قبول فرمالیں۔
(رمضان المبارک کے انوار و برکات، ص 14)