عید کی حقیقی خوشی!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ واہ وسلم نے ارشاد فرمایا، جب عید کا دن ہوتا ہے تو اللہ تعالی ان (روزہ دار مسلمانوں) کی وجہ سے فرشتوں پر فخر کرتا ہے پس فرماتا ہے اے میرے فرشتوں کیا بدلہ ہے اس شخص کا جس نے اپنا کام پورا کر لیا ہو،
وہ عرض کرتے ہیں اے ہمارے رب ان کا بدلہ یہ ہے کے ان کا ثواب پورا دیا جاۓ۔
اللہ تعالی فرماتا ہے میرے بندے اور بندیوں نے میرے فرض کو پورا کردیا جو ان پر (ضروری)ہے پھر نکلے فریاد کرتے ہوۓ(مجھے) قسم ہے اپنی عزت و جلال کی اور اپنے کرم کی اور علو (شان) کی اور اپنے مرتبہ کے بلند ہونے کی میں ضرور ان کی دعا قبول کرونگا۔
پھر اپنے بندوں سے خطاب فرماتا ہے تم لوٹ جاؤ! بے شک میں نے تم کو بخش دیا اور بدل دیا تمہاری برائیوں کو نیکیوں سے۔ (آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا) پس وہ (عید کی) نماز کے بعد بخشے ہوۓ لوٹتے ہیں۔
(بیہقی فی شعب الایمان )