Category Archives: M. اشعار

Urdu and persian poetry of Divine love

روۓ زیبا تیرا

اللهم صل صلاة كاملة وسلم سلاما تاما على

 سيدنا ومولانامحمد وعلى اله وصحبه

 فى كل لمحة و نفس بعدد كل معلوم لك

يا الله يا الله ياالله

9741872_d1a7475422.jpg 

حسن خود حسن ہوا تیرے حسین ہونے سے

روۓ زیبا تیرا زینت زیبائی ہے

مجذوب رح

Love, عشق

fire2.jpg

Love is the flame which, when it blazes,

consumes everything other than the Beloved.

The lover weilds the sword of Nothingness

in order to dispatch all but God:

consider what remains after Nothing.

There remains but God: all rest is gone.

Praise to you, O mighty Love, destroyer of all other “gods.”

Rumi، رح

Mathnawi V, 588-590

دعا

مجھے اپنی الفت کے قابل بنا

سوا اپنے ہر شے کو دل سے بھلا

 حضرت حاجی صاحب رح

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے

sadness.jpg 

جہاں میں کہیں شورِ ماتم بپا ہے
کہیں فقر و فاقہ سے آہ و بکا
کہیں شکوہ جور و مکر و دغا ہے
غرض ہر طرف سےیہی بس صدا ہے
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے
 

حضرت خواجہ عزیز الحسن مجزوب رحمتہ اللہ

محبت

 نما یاں ہو نہ چہرے سے نہ آنکھوں سے نہ باتو ں سے

محبت ایک ر ا ز اند ر ر ا ز، اند ر ر ا ز بن جا ۓ

مجذوب رح

دعا

 یا الہی!

بخش دے تمکین مجھ کو اور تلون سے بچا

جلوہ اقدس سے میرے قلب کو دے جگمگا

شاہ مسیح اللہ  ولی با صفا کے واسطے

رحمۃ اللہ علیہ

نعت

normal_masjidnabawi77.jpg

الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی رسول اللہ

سر رہے یا نہ رہے پر رہے سودا سر میں

عشق احمد صلی اللہ علیہ وسلم کاخدایا یہی ہم چاہتے ہیں

اس حبیب دل خستہ پہ نظر ہو جاۓ

دردمندوں کی دوا آپ کئے جاتے ہیں

 حضرت حبیب اللہ صاحب والد مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہما

 

مناجات

multazim.jpg

جو مانگا ہے، جو مانگیں گے، خدا سے ہم وہی لیں گے

مچل جائیں گے، روئیں گے، کہیں گے ہم یہی لیں گے

نہیں گو ہم کسی قابل، مگر تیری عنایت ہے

جو تیری شان کے لائق ہے ہم تجھ سے وہی لیں گے

کیا تو نے طلب ہم کو اٹھیں گے ہم نہ اس در سے

نہ جائیں گے، نہ جائیں گے، ابھی لیں گے، وہی لیں گے

ارے بہتر نہ گھبرا، جو مانگے گی وہ پاۓ گی

کہے گی جب تو رو کر ہم اسی دم یہی لیں گے

 محترمہ سیدہ خیرالنساء بہتر صاحبہ

 والدہ حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی

 رحمۃ اللہ علیھما