Category Archives: M. اشعار

Urdu and persian poetry of Divine love

الہی

  الہی

دلم را کن ز سر خویش آگاہ

کہ نبود در طریق عشق گمراہ

بحق حضرت اشرف علی شاہ

کہ عبدست اشرف و اعلی وذیجاہ

 مجذوب رح

فنا

kjannatulbaqi2.jpg

 مجھے خاک میں ملا دو، میری خاک بھی اڑا دو

تیرے نام پر مرا ہوں، مجھے کیا غرض نشاں سے

حضور

 یا الہی!

غیر کی الفت سے کر کے مجھ کو دور

ہر دم ہر لحظہ تو رکھ اپنے حضور

(حاجی صاحب رح)

غم

کیوں شکوہ غم ، اے دل نا شاد کرے ہے

ایک غم ہی تو ہے، جو تجھے آباد کرے ہے

 شاہ نفیس الحسینی رح

قطع راہ عشق

بس چلا چل قطع راہ عشق اگر منظور ہے

یہ نہ دیکھ اے ہم سفر نزدیک ہے یا دور ہے

مشکلیں عاشق کو ہیں بس قبل از دیوانگی

کچھ دنوں غم سہہ لیا پھر عمر بھر مسرور ہے

  (مجذوب رح)