Category Archives: M. اشعار

Urdu and persian poetry of Divine love

یا رسول اللہ

‎غریبم بے نوائیم خاکسارم یا رسول اللہ
ذرحمت کن نظر بر حال زارم یا رسول اللہ

صلی اللہ علیہ والہ وسلم

محبت

محبت ہے دور از سکون و مقام

مراتب کا ارماں ہے اس میں حرام

تڑپنا !  تڑپنا  !  تڑپنا  سدا

یہی کام ہے بس یہی ایک کام

 

حضرت بابا نجم احسن رح

ہوش

محو تسبیح تو سب ہیں مگر ادراک کہاں

زندگی خود ہی عبادت ہے مگر ہوش نہیں

جگر رح

مایوس سالک کے لیۓ ھدایت

کوۓ نو میدی مرو کامید ہاست
سوۓ تاریکی مرو خورشید ہاست

(مایوسی کی گلی میں نہ جا، ابھی بہت امیدیں ہیں،

اندھیرے کی طرف نہ جا کیونکہ بہت سارے سورج موجود ہیں)

وہ

وہ اتنے تھے قریب کے دل ہی میں مل گۓ

میں جا رہا تھا دور کا ساماں کیۓ ہوۓ

خواجہ عزیزالحسن مجذوب رح

حضوری

تو سمجھتا اسے کیوں حضوری نہیں

جب کہ دوری میں احساس دوری نہیں

(حضرت محمد احمد رح)

عشق

چوٹ پہ چوٹ کھا کے جی، زخم پہ زخم کھا کے پی

آہ نہ کر لبوں کو سی، عشق ہے دل لگی نہیں