Category Archives: M. اشعار

Urdu and persian poetry of Divine love

میری توبہ

ٹوٹ ہی جاتی ہے ہر موسم گل میں توبہ

جو نہ ٹوٹے میرے غفار کہاں سے لاؤں

توبہ توبہ، میری توبہ بھی ہے کوئی توبہ ؟

ٹوٹ جاۓ جو نہ ہر بار کہاں سے لاؤں

حضرت سید سلیمان ندوی رح

درد دل

دل بے حس کو یارب اب تو درد آشنا کردے

عطا وہ درد کر جو سارے دردوں کی دوا کردے

مٹا دے یا الہی لوح دل سے نقش باطل کو

مجھے اب ایں و آں کے غم سے اۓ مولا رہا کرد

مفتی محمد شفیع رح

بندہ پیر

بندہ  پیر  خراباتم  کہ  لطفش  دائم  ست

ورنہ لطف شیخ و زاہد گاہ ہست و گاہ نیست

 

حافظ شیرازی رح

التکشف ص132

محبت سرور کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم

صلی اللہ علیہ والہ وسلم صلی اللہ علیہ والہ وسلم صلی اللہ علیہ والہ وسلم

محبت محمد کی رکھ جان میں

محمد محمد کہہ ہر آن میں

محمد کی الفت سے اور چاہ سے

ملے گا تو امداد اللہ سے

صلی اللہ علیہ والہ وسلم صلی اللہ علیہ والہ وسلم صلی اللہ علیہ والہ وسلم

جہاد اکبر: شیخ العرب و العجم حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی قرس سرہ

علامات محبت

جو ایمان و الفت میں صادق ہے تو

تو پھرکیوں گناہوں پہ عاشق ہے تو

کرے ہے کب عاشق خلاف حبیب

نہیں تجھ کو اس کی محبت نصیب

جہاد اکبر: تصنیف شیخ العرب و العجم

حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی قرس سرہ

کلیات امدادیہ ص 109

ذکر

ہماری توفقط اے ذوق اتنی بادہ نوشی ہے

کسی کا ذکر کرنا اور پھر مخمور ہو جانا

آلہی، آلہی ، آلہی، آلہ

آلہی، آلہی ، آلہی، آلہ

میں ہوں اپنے اعمال بد سے تباہ

آلہی میں عاجز ہوں بندہ ترا

گناہوں سے ہے حال بدتر مرا

آلہی ہر اک آن حاضر ہے تو

میں کرتا ہوں جو فعل ناظر ہے تو

مرا عذر ہو اب آلہی قبول

مجھے خوار و رسوا نہ کر اور ملول

آلہی بحق محمد رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم

دعا ہووۓ امداد رح کی اب قبول

جہاد اکبر: تصنیف شیخ العرب و العجم

حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی قرس سرہ