انہی کو وہ ملتے ہیں جن کو طلب ہے
–
وہی ڈھونڈھتے ہیں جو ہیں پانے والے
وہی ڈھونڈھتے ہیں جو ہیں پانے والے
اللہ – میرے شیخ – کے رتبوں – کو بڑھادے
_
سر تاج زمانہ – میرے – مرشد – کو بنا دے
–
توفیق – مجھے اس کی – اطاعت کی عطا ہو
–
اوراس کی محبت کو میرے دل میں رچا دے
–
ہر ایک – کو ملتا – نہیں اس شان – کا مرشد
–
دولت یہ وہی پاۓ – مگر جس کو خدا- دے
–
یہ شمع رہے نورمحمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی منور
–
امداد الہی – اسے نت – تازہ – ضیا – دے
–
پروانے رہیں – شمع – رخ شیخ – کے خادم
–
اور شیخ – کو- محبوبئ محبوب – خدا – دے
آمین
حضرت بابا نجم احسن قدس سرہ